المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مسلم بن أسلم بن بجرة الأنصاري، ثم الخزرجي باب: سیدنا مسلم بن اسلم بن بجرہ انصاری خزرجی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 17104
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، ثنا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَسْلَمَ بْنِ بُجْرَةَ، أَخِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ، وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا قَدْ حَدَّثَ نَفْسَهُ قَالَ: إِنْ كَانَ لِيَدْخُلَ الْمَدِينَةَ فَيَقْضِيَ حَاجَتَهُ بِالسُّوقِ ثُمَّ يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ، فَإِذَا وَضَعَ رِدَاءَهُ ذَكَرَ أَنَّهُ لَمْ يُصَلِّ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَقُولُ: وَاللهِ مَا صَلَّيْتُ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنَّهُ قَدْ قَالَ لَنَا: «مَنْ هَبَطَ مِنْكُمْ إِلَى هَذِهِ الْقَرْيَةِ فَلَا يَرْجِعَنَّ إِلَى أَهْلِهِ حَتَّى يَرْكَعَ رَكْعَتَيْنِ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ ثُمَّ يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ»ترجمہ
سیدنا مسلم بن اسلم بن بجرہ انصاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ وہ ایک بزرگ شخص تھے جو خود سے باتیں کیا کرتے تھے، وہ کہتے: وہ جب مدینہ میں داخل ہوتے اور بازار میں اپنی ضرورت پوری کر کے اپنے گھر واپس جانے لگتے، جب وہ اپنی چادر اتارتے تو انہیں یاد آتا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی مسجد میں نماز نہیں پڑھی، تو وہ کہتے: اللہ کی قسم! میں نے رسول اللہ ﷺ کی مسجد میں نماز نہیں پڑھی، حالانکہ آپ ﷺ نے ہم سے فرمایا تھا: ”تم میں سے جو اس بستی میں اترے وہ اپنے گھر واپس نہ جائے جب تک اس مسجد میں دو رکعت نہ پڑھ لے، پھر اپنے گھر واپس جائے۔“