المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 17014–17078) باب: (احادیث 17014 تا 17078)
حدیث نمبر: 17049
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ " نِسَاؤُنَا مَا نَأْتِي مِنْهَا وَمَا نَذَرُ؟، قَالَ: «حَرْثُكَ، ائْتِ حَرْثَكَ أَنَّى شِئْتَ، غَيْرَ أَنْ لَا تَضْرِبَ الْوَجْهَ، وَلَا تُقَبِّحَ، وَلَا تَهْجُرَ إِلَّا فِي الْبَيْتِ، وَأَطْعِمْ إِذَا طَعِمْتَ، وَاكْسُ إِذَا اكْتَسَيْتَ، كَيْفَ وَقَدْ أَفْضَى بَعْضُكُمْ إِلَى بَعْضٍ؟» .ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہماری بیویاں، ہم ان سے کیا کریں اور کیا چھوڑیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ تمہاری کھیتی ہیں، اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ، مگر یہ کہ چہرے پر نہ مارو، اور برا بھلا نہ کہو، اور صرف گھر ہی میں الگ رہو، اور جب خود کھاؤ تو انہیں بھی کھلاؤ، اور جب خود پہنو تو انہیں بھی پہناؤ، اور بھلا کیسے کرو گے جبکہ تم ایک دوسرے کے قریب ہو چکے ہو؟“