المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 17014–17078) باب: (احادیث 17014 تا 17078)
حدیث نمبر: 17048
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللهِ نِسَاؤُنَا مَا نَأْتِي مِنْهَا وَمَا نَذَرُ؟، قَالَ: «حَرْثُكَ فَائْتِ حَرْثَكَ أَنَّى شِئْتَ، غَيْرَ أَنْ لَا تَضْرِبَ الْوَجْهَ، وَلَا تُقَبِّحَ، وَلَا تَهْجُرَ إِلَّا فِي الْبَيْتِ، وَأَطْعِمْ إِذَا طَعِمْتَ، وَاكْسُ إِذَا اكْتَسَيْتَ، كَيْفَ وَقَدْ أَفْضَى بَعْضُكُمْ إِلَى بَعْضٍ»ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! ہماری بیویاں، ہم ان سے کیا کریں اور کیا چھوڑیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ تمہاری کھیتی ہیں، اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ، مگر یہ کہ چہرے پر نہ مارو، اور برا بھلا نہ کہو، اور صرف گھر ہی میں الگ رہو، اور جب خود کھاؤ تو انہیں بھی کھلاؤ، اور جب خود پہنو تو انہیں بھی پہناؤ، اور بھلا کیسے کرو گے جبکہ تم ایک دوسرے کے قریب ہو چکے ہو۔“