المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 17014–17078) باب: (احادیث 17014 تا 17078)
حدیث نمبر: 17042
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ عَوْرَاتُنَا مَا نَأْتِي مِنْهَا وَمَا نَذَرُ؟، قَالَ: «احْفَظْ عَوْرَتَكَ إِلَّا مِنْ زَوْجِكَ أَوْ مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ» ، قُلْتُ: إِذَا كَانَ الْقَوْمُ بَعْضُهُمْ فِي بَعْضٍ؟، قَالَ: «فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لَا يَرَيَنَّهَا أَحَدٌ فَلَا يَرَيَنَّهَا» ، قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللهِ فَأَحَدُنَا إِذَا خَلَا؟، قَالَ: «فَاللهُ أَحَقُّ أَنْ يُسْتَحْيَى مِنْهُ» .ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہماری شرمگاہیں، ہم ان میں سے کیا ظاہر کریں اور کیا چھپائیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرو سوائے اپنی بیوی یا اپنی لونڈی کے۔“ میں نے عرض کیا: جب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اکٹھے ہوں تو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم یہ کر سکو کہ کوئی اسے نہ دیکھے تو کوئی اسے ہرگز نہ دیکھے۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! اور ہم میں سے کوئی جب تنہا ہو تو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ اس سے حیا کی جائے۔“