المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 17014–17078) باب: (احادیث 17014 تا 17078)
حدیث نمبر: 17041
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا نَأْتِي مِنْ عَوْرَاتِنَا وَمَا نَذَرُ؟، قَالَ: «احْفَظْ عَوْرَتَكَ إِلَّا مِنْ زَوْجِكَ وَمَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ» ، قُلْتُ: فَإِذَا كُنَّا بَعْضُنَا فِي بَعْضٍ؟، قَالَ: «احْفَظْ عَوْرَتَكَ مَا اسْتَطَعْتَ» ، قَالَ: فَإِذَا كُنَّا فِي خَلَاءٍ؟، قَالَ: «اللهُ أَحَقُّ أَنْ يُسْتَحْيَى مِنْهُ»ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم اپنی شرمگاہوں میں سے کیا ظاہر کریں اور کیا چھپائیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرو سوائے اپنی بیوی اور اپنی لونڈی کے۔“ میں نے عرض کیا: اور جب ہم ایک دوسرے کے ساتھ اکٹھے ہوں تو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جہاں تک ہو سکے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرو۔“ میں نے عرض کیا: اور جب ہم تنہائی میں ہوں تو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ اس سے حیا کی جائے۔“