حدیث نمبر: 17039
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، أَنْبَأَ سُفْيَانُ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ عَوْرَاتُنَا مَا نَأْتِي مِنْهَا وَمَا نَذَرُ؟، قَالَ: «احْفَظْ عَلَيْكَ عَوْرَتَكَ إِلَّا مِنْ زَوْجِكَ أَوْ مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ» ، قُلْتُ: فَإِذَا كَانَ بَعْضًا فِي بَعْضٍ؟، قَالَ: «فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لَا يَرَى عَوْرَتَكَ أَحَدٌ فَافْعَلْ» ، قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِذَا كَانَ أَحَدُنَا جَالِسًا وَحْدَهُ؟، قَالَ: «اللهُ أَحَقُّ أَنْ يُسْتَحْيَى مِنْهُ»
ترجمہ

سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہماری شرمگاہیں، ہم ان میں سے کیا ظاہر کریں اور کیا چھپائیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرو سوائے اپنی بیوی یا اپنی لونڈی کے۔“ میں نے عرض کیا: اور جب کچھ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اکٹھے ہوں تو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم یہ کر سکو کہ تمہاری شرمگاہ کو کوئی نہ دیکھے تو ایسا کرو۔“ میں نے عرض کیا: اگر ہم میں سے کوئی تنہا بیٹھا ہو تو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ اس سے حیا کی جائے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17039
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 412، حدیث 990