حدیث نمبر: 17038
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا نَأْتِي مِنْ عَوْرَاتِنَا مِمَّا نَذَرُ؟، فَقَالَ: «احْفَظْ، عَلَيْكَ عَوْرَتَكَ إِلَّا مِنْ زَوْجَتِكَ وَمِمَّا مَلَكَتْ يَمِينُكَ» قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ فَإِذَا كَانَ بَعْضًا فِي بَعْضٍ؟، قَالَ: «إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لَا يَرَى عَوْرَتَكَ أَحَدٌ فَافْعَلْ» ، فَقَالُوا: إِنْ كَانَ أَحَدُنَا خَالِيًا وَحْدَهُ؟، قَالَ: «وَاللهُ أَحَقُّ أَنْ يُسْتَحْيَى مِنْهُ» ، وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى فَرْجِهِ
ترجمہ

سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہماری شرمگاہیں، ہم ان میں سے کیا ظاہر کریں اور کیا چھپائیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرو سوائے اپنی بیوی اور اپنی لونڈی کے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اور جب کچھ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اکٹھے ہوں تو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم یہ کر سکو کہ تمہاری شرمگاہ کو کوئی نہ دیکھے تو ایسا کرو۔“ لوگوں نے عرض کیا: اگر ہم میں سے کوئی تنہا ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ اس سے حیا کی جائے۔“ اور آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ اپنی شرمگاہ پر رکھا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17038
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 412، حدیث 989