المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 17014–17078) باب: (احادیث 17014 تا 17078)
حدیث نمبر: 17028
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَسْأَلُ أَحَدٌ مَوْلًى مِنْ فَضْلٍ هُوَ عِنْدَهُ، فَيَمْنَعَهُ إِلَّا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَضْلُهُ الَّذِي مَعَهُ شُجَاعًا أَقْرَعَ»ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی سے اس کے فاضل مال میں سے مانگے اور وہ اسے روک لے، تو قیامت کے دن اس کا وہی فاضل مال جو اس کے پاس تھا ایک گنجے سانپ کی صورت میں اس کے پاس آئے گا۔“