المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
رجال لم يسموا عن معاوية باب: کچھ نامعلوم راویوں کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16980
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو مَسْعُودٍ أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَعْدٍ الدَّشْتَكِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الثَّقَفِيِّ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عَمِّهِ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا مُعَاوِيَةُ، وَقَدْ صَلَّيْنَا الظُّهْرَ، وَنَحْنُ نَدْعُو اللهَ فَقَالَ: مَكَانَكُمْ حَتَّى آتِيَكُمْ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا وَقَدِ ارْتَدَى، فَلَمَّا صَلَّى الْعَصْرَ، قَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكُمْ بِشَيْءٍ فَعَلَهُ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، صَلُّوا مَعَهُ الْأُولَى ثُمَّ جَلَسُوا إِلَى أَنْ صَلُّوا مَعَهُ الْعَصْرَ فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ: «مَا بَرَحْتُمْ بَعْدُ؟» ، قَالُوا: لَا، قَالَ: «لَوْ رَأَيْتُمْ رَبَّكُمْ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فَتْحَ بَابًا مِنْ أَبْوَابِ السَّمَاءِ يُبَاهِي مَلَائِكَتَهُ مَجَالِسَكُمْ وَأَنْتُمْ تَرْقُبُونَ الصَّلَاةَ»ترجمہ
(سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے) جب عصر کی نماز پڑھائی تو فرمایا: کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں جو رسول اللہ ﷺ کے صحابہ نے کی تھی؟ وہ آپ ﷺ کے ساتھ پہلی نماز پڑھ کر بیٹھے رہے یہاں تک کہ آپ ﷺ کے ساتھ عصر کی نماز بھی پڑھی، تو آپ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”کیا تم ابھی تک یہیں ہو؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم اپنے رب تبارک و تعالیٰ کو دیکھو کہ اس نے آسمان کے دروازوں میں سے ایک دروازہ کھول دیا ہے، اس کے فرشتے تمہاری اس مجلس پر فخر کرتے ہیں جبکہ تم نماز کا انتظار کر رہے ہوتے ہو۔“