المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الأسود بن قيس، عن جندب باب: اسود بن قیس کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1696
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جُنْدُبًا، يَقُولُ: «اشْتَكَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَقُمْ لَيْلَةً أَوْ لَيْلَتَيْنِ» فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ، فَقَالَتْ: يَا مُحَمَّدُ مَا رَأَى شَيْطَانُكَ إِلَّا قَدْ تَرَكَكَ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَالضُّحَى وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى} [الضحى: ٢]ترجمہ
اسود بن قیس بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جندب رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: رسول اللہ ﷺ بیمار ہوگئے تو ایک یا دو راتیں تہجد کے لیے نہ اٹھ سکے، تو ایک عورت آپ ﷺ کے پاس آئی اور کہنے لگی: اے محمد، ایسا لگتا ہے کہ تمہارے شیطان نے تمہیں چھوڑ دیا ہے، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”قسم ہے چاشت کے وقت کی اور رات کی جب وہ چھا جائے، تیرے رب نے نہ تجھے چھوڑا اور نہ ناراض ہوا“ [سورۃ الضحیٰ: 2]۔