المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد بن سعد، وابن أبي مريم، عن معاوية باب: عبید بن سعد اور ابن ابی مریم کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16942
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَذُوعِيُّ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ الْأُسْوَارِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُزَنِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ رَجَاءَ بْنِ حَيْوَةَ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ سَعْدٍ، وَابْنِ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَّهُمَا سَمِعَا مُعَاوِيَةَ، عَلَى الْمِنْبَرِ وَهُوَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَزَالُ مِنْ أُمَّتِي أُمَّةٌ قَائِمَةٌ لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللهِ وَهُمْ ظَاهِرُونَ عَلَى النَّاسِ»ترجمہ
عبید بن سعد اور ابن ابی مریم بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ فرماتے سنا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میری امت میں سے ایک گروہ ہمیشہ قائم رہے گا، انہیں رسوا کرنے والے نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ جائے اور وہ لوگوں پر غالب ہوں۔“