المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثابت بن سعد، عن معاوية باب: ثابت بن سعد کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16943
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو، ثنا يُحْيِي بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الطَّائِيُّ، ثنا ثَابِتُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ فَإِنَّهُ يَهْدِي إِلَى الْبِرِّ وَهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ فَإِنَّهُ يَهْدِي إِلَى الْفُجُورِ وَهُمَا فِي النَّارِ»ترجمہ
ثابت بن سعد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سچائی کو لازم پکڑو، کیونکہ یہ نیکی کی طرف رہنمائی کرتی ہے، اور یہ دونوں جنت میں لے جانے والی ہیں، اور جھوٹ سے بچو، کیونکہ یہ گناہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے، اور یہ دونوں جہنم میں لے جانے والے ہیں۔“