المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ابن ذي الكلاع، عن معاوية باب: ابنِ ذی الکلاع کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16932
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عَلْقَمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ حَسَّانَ بْنَ كُرَيْبٍ الْحِمْيَرِيَّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ ذِي كَلَاعٍ يَقُولُ: جَاءَ مُعَاوِيَةُ يُرِيدُ مِنْ صَاحِبِ أَرْمِينِيَةَ، فَلَمَّا قَرَأَ مُعَاوِيَةُ الْكِتَابَ خَرَجَ مُغْضَبًا، ثُمَّ دَعَا كَاتِبَهُ فَقَالَ: اكْتُبْ إِلَى صَاحِبِ أَرْمِينِيَةَ جَوَابَ كِتَابِهِ ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ، وَلَا تُحَرِّكْهُمْ بِشَيْءٍ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «تَارِكُوا التُّرْكَ مَا تَرَكُوكُمْ»ترجمہ
ابن ذی الکلاع بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس ارمینیہ کے حاکم کی طرف سے (خط) آیا، جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے خط پڑھا تو غصے کی حالت میں باہر نکلے، پھر اپنے کاتب کو بلایا اور فرمایا: ارمینیہ کے حاکم کو اس کے خط کا جواب لکھو: تیری ماں تجھ پر روئے! انہیں کسی بات پر مت چھیڑنا، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ”ترکوں کو چھوڑے رکھو جب تک وہ تمہیں چھوڑے رکھیں۔“