المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كيسان أبو حريز مولى معاوية، عن معاوية رضي الله عنه باب: کیسان، ابوحریز، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16926
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ كَيْسَانَ، مَوْلَى مُعَاوِيَةَ، قَالَ: خَطَبَ مُعَاوِيَةُ النَّاسَ، فَقَالَ: " يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ تِسْعٍ، وَأَنَا أَنْهَاكُمْ عَنْهُنَّ: النَّوْحُ، وَالشَّعْرُ، وَالتَّبَرُّجُ، وَالتَّصَاوِيرُ، وَجُلُودُ السِّبَاعِ، وَالْغِنَاءُ، وَالذَّهَبُ، وَالْحَرُّ، وَالْحَرِيرُ "ترجمہ
کیسان، مولیٰ معاویہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا: ”اے لوگو! رسول اللہ ﷺ نے نو چیزوں سے منع فرمایا ہے، اور میں تمہیں ان سے منع کرتا ہوں: نوحہ، شعر، بے پردگی، تصویریں، درندوں کی کھالیں، گانا، سونا، حَر، اور ریشم۔“