المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيدة بن المهاجر أبو عبد رب، عن معاوية باب: عبیدہ بن مہاجر، ابوعبدرب، کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16915
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، ثنا أَبُو عَبْدِ رَبٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ، يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّمَا بَقِيَ مِنَ الدُّنْيَا بَلَاءٌ وَفِتْنَةٌ، وَإِنَّمَا مَثَلُ أَحَدِكُمْ مِثْلُ الْوِعَاءِ إِذَا طَابَ أَعْلَاهُ طَابَ أَسْفَلُهُ»ترجمہ
ابوعبد رب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”دنیا میں سے صرف آزمائش اور فتنہ باقی رہ گیا ہے، اور تم میں سے ہر ایک کی مثال برتن جیسی ہے، جب اس کا اوپری حصہ پاکیزہ ہو تو اس کا نچلا حصہ بھی پاکیزہ ہوتا ہے۔“