المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الأسود بن قيس، عن جندب باب: اسود بن قیس کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1691
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ، قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي إِذْ أَصَابَ إِصْبَعَهُ حَجَرٌ قَالَ: فَدُمِيَتْ، فَقَالَ: «مَا أَنْتِ إِلَّا إِصْبَعٌ دُمِيتِ وَفِي سَبِيلِ اللهِ مَا لَقِيتِ»ترجمہ
اسود بن قیس بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی کریم ﷺ چل رہے تھے کہ اچانک آپ ﷺ کی انگلی کو ایک پتھر لگا اور وہ زخمی ہوکر خون آلود ہوگئی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو بس ایک انگلی ہی تو ہے جو زخمی ہوئی، اور اللہ کی راہ میں جو کچھ تجھے پہنچا۔“