المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الأسود بن قيس، عن جندب باب: اسود بن قیس کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1690
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جُنْدُبًا، يَقُولُ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي إِذْ أَصَابَهُ حَجَرٌ فَعَثَرَ فَدُمِيَتْ إِصْبَعُهُ، فَقَالَ: «هَلْ أَنْتِ إِلَّا إِصْبَعٌ دُمِيتِ وَفِي سَبِيلِ اللهِ مَا لَقِيتِ»ترجمہ
اسود بن قیس بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جندب رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: نبی کریم ﷺ چل رہے تھے کہ اچانک ایک پتھر لگنے سے آپ ﷺ کو ٹھوکر لگی اور آپ ﷺ کی انگلی زخمی ہوکر خون آلود ہوگئی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو بس ایک انگلی ہی تو ہے جو زخمی ہوئی، اور اللہ کی راہ میں جو کچھ بھی تجھے پہنچا۔“