المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو شيخ الهنائي، عن معاوية باب: ابوشیخ ہنائی کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16876
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللهِ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ أَبِي شَيْخٍ الْهُنَائِيِّ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ، قَالَ يَوْمًا وَعِنْدَهُ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ لِبْسِ الذَّهَبِ إِلَّا مُقَطَّعًا؟، قَالُوا: اللهُمَّ نَعَمْ، قَالَ: أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الرُّكُوبِ عَلَى جُلُودِ النِّمَارِ؟، قَالُوا: اللهُمَّ نَعَمْ، قَالَ: أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ جَمْعٍ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ؟، قَالُوا: اللهُمَّ لَا .ترجمہ
ابوشیخ الہنائی رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ معاویہ رضی اللہ عنہ نے ایک دن، جبکہ ان کے پاس رسول اللہ ﷺ کے صحابہ موجود تھے، فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سونا پہننے سے منع فرمایا سوائے اس کے جو ٹکڑوں کی صورت میں ہو؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہاں۔ فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے چیتوں کی کھالوں پر سوار ہونے سے منع فرمایا؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہاں۔ فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حج اور عمرہ کو ملانے سے منع فرمایا؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! نہیں۔