المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو شيخ الهنائي، عن معاوية باب: ابوشیخ ہنائی کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16875
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ رَاشِدٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي شَيْخٍ الْهُنَائِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ، وَعِنْدَهُ رَهْطٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَنْشُدُكُمْ بِاللهِ هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنْ لِبْسِ الْحَرِيرِ؟، قَالُوا: اللهُمَّ نَعَمْ "ترجمہ
…ابوشیخ الہنائی کہتے ہیں: میں نے معاویہ کو سنا، ان کے پاس نبی کریم ﷺ کے صحابہ کی ایک جماعت تھی، تو انہوں نے فرمایا: میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ریشم پہننے سے منع فرمایا؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہاں۔