المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يوسف أبو محمد مولى عثمان، عن معاوية باب: یوسف، ابومحمد، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16824
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ يُوسُفَ، مَوْلَى عُثْمَانَ يَقُولُ: إِنَّ مُعَاوِيَةَ كَانَ إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ قَالَ مِثْلَ مَا يَقُولُ حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى قَوْلِهِ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، فَيَقُولَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، ثُمَّ يَقُولُ مِثْلَ مَا يَقُولُ، ثُمَّ قَالَ: «هَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ»ترجمہ
عبدالعزیز بن ربیع بن سبرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے محمد بن یوسف مولی عثمان رحمہ اللہ کو یہ کہتے سنا: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا معمول تھا کہ جب مؤذن اذان دیتا تو وہ بھی ویسا ہی کہتے یہاں تک کہ جب وہ ”حَیَّ علی الصلاۃ، حَیَّ علی الفلاح“ (نماز کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ) کہتا تو وہ کہتے: ”لا حول ولا قوۃ الا باللہ“ (اللہ کی توفیق کے بغیر نہ گناہ سے بچنے کی طاقت ہے نہ نیکی کرنے کی قوت)، پھر باقی جو کچھ وہ کہتا اس کے مطابق کہتے، پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح فرماتے سنا ہے۔“