المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عباد بن عبد الله بن الزبير، عن معاوية باب: عباد بن عبداللہ بن زبیر کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16814
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: حَجَجْنَا مَعَ مُعَاوِيَةَ عَامَ حَجَّ، فَصَلَّى الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ دَخَلَ عَلَيْهِ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ، وَعَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ فَقَالَا: مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟، فَقَالَ: «هَذِهِ سُنَّةٌ صَلَّيْتُهَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا» ، فَقَالَا: كَانَ ابْنُ عَمِّكَ أَتَمَّهَا أَرْبَعًا، فَقَالَ: مَا ذَكَرْتُ إِلَّا هَذَاترجمہ
عباد بن عبداللہ بن زبیر رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ اس سال حج کیا جس سال انہوں نے حج کیا، تو انہوں نے ظہر کی دو رکعت پڑھی، پھر ان کے پاس مروان بن حکم اور عمرو بن عثمان آئے اور کہا: یہ کیسی نماز ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”یہ سنت ہے، میں نے یہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ، اور سیدنا ابوبکر و سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ پڑھی تھی۔“ انہوں نے کہا: آپ کے چچازاد بھائی نے تو اسے پوری چار رکعت پڑھا تھا۔ انہوں نے فرمایا: مجھے تو بس یہی یاد ہے۔