❮
❯
حدیث نمبر: 16791
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أَنَا مَالِكٌ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، ثنا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، عَامَ حَجَّ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَتَنَاوَلَ قُصَّةً مِنْ شَعْرٍ كَانَتْ فِي يَدِ حَرَسِيٍّ، وَهُوَ يَقُولُ: يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ؟، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذِهِ وَيَقُولُ: «إِنَّمَا» هَلَكَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَ هَذِهِ نِسَاؤُهُمْ «،» وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ الْقَعْنَبِيِّ "
ترجمہ

امام مالک رحمہ اللہ امام ابن شہاب زہری رحمہ اللہ کے واسطے سے حمید بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کو، جس سال انہوں نے حج کیا، منبر پر سنا، انہوں نے بالوں کی ایک لٹ لی جو ایک محافظ کے ہاتھ میں تھی، اور کہہ رہے تھے: اے اہلِ مدینہ! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس جیسی چیز سے منع کرتے سنا اور فرماتے سنا: ”بنی اسرائیل اسی وقت ہلاک ہوئے جب ان کی عورتوں نے اسے اختیار کیا۔“ یہ الفاظ قعنبی کی روایت کے ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 16791
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 325، حدیث 742