المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حميد بن عبد الرحمن بن عوف، عن معاوية باب: حمید بن عبدالرحمن بن عوف کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16790
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، وَفِي يَدَهِ قُصَّةٌ مِنْ شَعْرٍ يَقُولُ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذَا، وَيَقُولُ: «إِنَّمَا عُذِّبَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَتْ نِسَاؤُهُمْ هَذِهِ»ترجمہ
…حمید بن عبدالرحمن سے روایت ہے کہ انہوں نے معاویہ بن ابی سفیان کو سنا، ان کے ہاتھ میں بالوں کی ایک لٹ تھی، وہ کہہ رہے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس جیسی چیز سے منع کرتے دیکھا، اور فرماتے سنا: ”بنی اسرائیل کو صرف اسی وقت عذاب دیا گیا جب ان کی عورتوں نے یہ اختیار کیا۔“