المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
علقمة بن وقاص الليثي، عن معاوية باب: علقمہ بن وقاص لیثی کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ فَقَالَ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: «اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ» ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، قَالَ: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، قَالَ: «أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ» ، فَقَالَ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، قَالَ: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ، قَالَ: حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ قَالَ: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ، قَالَ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، قَالَ مُعَاوِيَةُ: «اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ» ، فَقَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَقَالَ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا سَمِعْتُ نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُمحمد بن عمرو رحمہ اللہ اپنے والد سے، وہ اپنے دادا علقمہ بن وقاص رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: مؤذن نے معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس اذان دی تو کہا: ”اللہ اکبر اللہ اکبر“، تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ اکبر اللہ اکبر“، پھر اس نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، انہوں نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، پھر اس نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں“، انہوں نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں“، پھر اس نے کہا: ”نماز کی طرف آؤ“، انہوں نے کہا: ”کوئی طاقت اور کوئی قوت نہیں مگر اللہ کی مدد سے“، اس نے کہا: ”کامیابی کی طرف آؤ“، انہوں نے کہا: ”کوئی طاقت اور کوئی قوت نہیں مگر اللہ کی مدد سے“، اس نے کہا: ”اللہ اکبر اللہ اکبر“، معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ اکبر اللہ اکبر“، پھر اس نے کہا: ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، تو انہوں نے کہا: ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، پھر فرمایا: میں نے تمہارے نبی ﷺ کو اسی طرح کہتے سنا ہے۔