المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو أمامة بن سهل بن حنيف، عن معاوية رضي الله عنه باب: ابوامامہ بن سہل بن حنیف کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16769
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُجَمِّعٍ الْأَنْصَارِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا أُمَامَةَ بْنَ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، حِينَ سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ كَبَّرَ كَبَّرَ وَتَشَهَّدَ بِمَا تَشَهَّدَ بِهِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ كَمَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ، فَإِذَا قَالَ: «أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ» ، قَالَ: «وَأَنَا أَشْهَدُ» ثُمَّ سَكَتَ .ترجمہ
مجمّع انصاری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کو سنا، جب انہوں نے مؤذن کو تکبیر کہتے سنا تو انہوں نے بھی تکبیر کہی اور اسی طرح شہادت دی جیسے مؤذن نے دی، پھر فرمایا: اسی طرح ہمیں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو مؤذن کی طرح کہتے سنا، اور جب مؤذن نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور میں بھی گواہی دیتا ہوں،“ پھر خاموش ہو گئے۔