❮
❯
حدیث نمبر: 16767
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، أَخْبَرَنِي سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ مِينَاءَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ جَارِيَةَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا حَوْلَ سَرِيرِ مُعَاوِيَةَ فَخَرَجَ إِلَيْنَا، فَقَالَ: مَا كُنْتُمْ تَتَحَدَّثُونَ؟، قَالُوا: كُنَّا فِي حَدِيثٍ مِنْ حَدِيثِ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: أَلَا أَزِيدُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالُوا: بَلَى يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ أَحَبَّهُ اللهُ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ أَبْغَضَهُ اللهُ»
ترجمہ

حکم بن میناء رحمہ اللہ سیدنا یزید بن جاریہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ہم سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے تخت کے ارد گرد بیٹھے تھے کہ وہ ہمارے پاس نکلے اور فرمایا: تم کس بات کا تذکرہ کر رہے تھے؟ انہوں نے عرض کیا: ہم انصار کی کسی بات کا تذکرہ کر رہے تھے۔ معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں تمہیں ایک اور حدیث نہ سناؤں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی؟ انہوں نے عرض کیا: ضرور، اے امیر المومنین! انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے انصار سے محبت کی اللہ نے اس سے محبت کی، اور جس نے انصار سے بغض رکھا اللہ نے اس سے بغض رکھا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 16767
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 317، حدیث 718