❮
❯
حدیث نمبر: 16766
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ أَبُو جَعْفَرٍ التِّرْمِذِيُّ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ مَعْبَدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ، حَدَّثَنِي عَمِّي حَرْمَلَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ، قَالَ: قَالَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «جُهَيْنَةُ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُمْ، غَضِبُوا لِغَضَبِي وَرَضُوا لِرِضَايَ، أَغْضَبُ لِغَضَبِهِمْ وَأَرْضَى لِرِضَاهُمْ، فَمَنْ أَغْضَبَهُمْ فَقَدْ أَغْضَبَنِي وَمَنْ أَغْضَبَنِي فَقَدْ أَغْضَبَ اللهَ» ، فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: إِنَّمَا قَالَ هَذَا الْحَدِيثَ فِي قُرَيْشٍ، فَقَالَ عِمْرَانُ: أَنَا سَمِعْتُهُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنْتَ يَوْمَئِذٍ مَيِّتٌ
ترجمہ

حارث بن معبد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے چچا حرملہ بن عبدالعزیز نے اپنے والد سے، انہوں نے اپنے دادا سیدنا سبرہ بن معبد رضی اللہ عنہ سے روایت کی، وہ کہتے ہیں: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جہینہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں، انہوں نے میرے غصے پر غصہ کیا اور میری رضا پر راضی ہوئے، میں ان کے غصے پر غصہ کرتا ہوں اور ان کی رضا پر راضی ہوتا ہوں، پس جس نے انہیں غصہ دلایا اس نے مجھے غصہ دلایا، اور جس نے مجھے غصہ دلایا اس نے اللہ کو غصہ دلایا۔“ اس پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ ﷺ نے یہ حدیث قریش کے بارے میں فرمائی تھی۔ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے یہ نبی کریم ﷺ سے خود سنا ہے، اور اس وقت تم فوت ہو چکے تھے (یعنی ابھی مسلمان نہیں ہوئے تھے)۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 16766
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 317، حدیث 717