❮
❯
حدیث نمبر: 16761
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنِ أَبِي الْخُوَارِ، أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ، أَرْسَلَهُ إِلَى السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، يَسْأَلُهُ عَنْ شَيْءٍ رَآهُ مِنْهُ مُعَاوِيَةُ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: صَلَّيْتُ مَعَهُ الْجُمُعَةَ فِي الْمَقْصُورَةِ، فَلَمَّا سَلَّمَ قُمْتُ فِي مَقَامِي فَصَلَّيْتُ، فَلَمَّا دَخَلَ أَرْسَلَ إِلَيَّ فَقَالَ: «لَا تَعُدْ لِمَا فَعَلْتَ، إِذَا صَلَّيْتَ الْجُمُعَةَ فَلَا تَصِلْهَا بِصَلَاةٍ حَتَّى تَتَكَلَّمَ أَوْ تَخْرُجَ، فَإِنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِذَلِكَ» . زَادَ هَوْذَةُ فِي حَدِيثِهِ: أَلَّا تُوصَلَ بِصَلَاةٍ حَتَّى تَتَكَلَّمَ أَوْ تَخْرُجَ
ترجمہ

عمر بن ابی الخوار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ نافع بن جبیر رحمہ اللہ نے انہیں سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ وہ ان سے اس بات کے بارے میں پوچھیں جو انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے نماز میں دیکھی تھی، تو انہوں نے کہا: میں نے ان کے ساتھ مقصورہ میں جمعہ پڑھا، جب انہوں نے سلام پھیرا تو میں اپنی جگہ کھڑا ہو کر نماز پڑھنے لگا، جب وہ اندر گئے تو انہوں نے مجھے بلوایا اور فرمایا: ”جو تم نے کیا دوبارہ نہ کرنا، جب تم جمعہ پڑھ لو تو اس کے ساتھ فوراً کوئی نماز نہ ملاؤ یہاں تک کہ بات کر لو یا باہر نکل جاؤ، کیونکہ نبی اللہ ﷺ نے اسی کا حکم دیا تھا۔“ ہوذہ نے اپنی روایت میں مزید کہا: کہ اسے کسی نماز کے ساتھ نہ ملایا جائے یہاں تک کہ بات کر لے یا باہر نکل جائے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 16761
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 315، حدیث 712