المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
السائب بن يزيد، عن معاوية باب: سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16762
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي أَخِي، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَرْسَلَ إِلَيَّ مُعَاوِيَةُ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَقَالَ: «أَيْنَ كُنْتَ؟» ، قُلْتُ: كُنْتُ أُصَلِّي، فَقَالَ: «تُصَلِّي بَعْدَ الْعَصْرِ؟» ، فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: «فَلَا تَفْعَلْ، فَإِنِّي أَعْلَمُ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»ترجمہ
…سائب بن یزید کہتے ہیں: معاویہ نے عصر کے بعد مجھے بلوایا اور فرمایا: ”تم کہاں تھے؟“ میں نے عرض کیا: میں نماز پڑھ رہا تھا۔ انہوں نے فرمایا: ”عصر کے بعد نماز پڑھتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ معاویہ نے فرمایا: ”ایسا مت کرو، کیونکہ میں رسول اللہ ﷺ کی سنت کو تم سے زیادہ جانتا ہوں۔“