المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مالك بن بحينة الأزدي أبو عبد الله " وبحينة أمه، وهي بحينة بنت الحارث بن المطلب بن عبد مناف، أخت عبيدة بن الحارث، وهو مالك بن سعيد بن القشب من أزد شنوءة " باب: سیدنا مالک بن بحینہ ازدی، ابوعبداللہ، رضی اللہ عنہ، بحینہ ان کی والدہ کا نام ہے، وہ بحینہ بنت حارث بن مطلب بن عبد مناف، عبیدہ بن حارث کی بہن ہیں، اور وہ مالک بن سعید بن قشب ازدِ شنوءہ سے ہیں
حدیث نمبر: 16712
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمُقْرِئُ الْوَاسِطِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَالِكِ بْنِ بُحَيْنَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ يُصَلِّي، وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَكَلَّمَهُ بِشَيْءٍ لَا أَدْرِي مَا هُوَ، فَلَمَّا انْصَرَفْنَا أَحَطْنَا بِهِ نَقُولُ: مَاذَا قَالَ لَكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَ: قَالَ: «يُوشِكُ أَنْ يُصَلِّيَ الصُّبْحَ أَرْبَعًا»ترجمہ
…اور نماز کھڑی ہو چکی تھی، تو آپ ﷺ نے ان سے کچھ کہا جس کا مجھے علم نہیں، پھر جب ہم نماز سے فارغ ہوئے تو ہم نے انہیں گھیر لیا اور پوچھا: رسول اللہ ﷺ نے آپ سے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: آپ ﷺ نے فرمایا: ”قریب ہے کہ لوگ فجر کی نماز چار رکعت پڑھنے لگیں۔“