المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مالك بن عبد الله الخثعمي باب: سیدنا مالک بن عبداللہ خثعمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16708
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَبَّارُ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ، ثنا ضَمْرَةُ، عَنْ رَجَاءَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ حَسَّانٍ، مَوْلَى مَالِكِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْخَثْعَمِيِّ، وَكَانَ مَالِكٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «رَأَيْتُ مَالِكَ بْنَ عَبْدِ اللهِ» يَتَوَضَّأُ، وَكَانَ فِي سَاقِهِ عِرْقٌ مَكْتُوبٌ لِلَّهِ، فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَيْهِ فَقَالَ: «أَيَّ شَيْءٍ تَنْظُرُ، أَمَا إِنَّهُ لَمْ يَكْتُبْهُ كَاتَبٌ»ترجمہ
مالک بن عبداللہ الخثعمی رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام حسان رحمہ اللہ کہتے ہیں — اور مالک رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے تھے —: میں نے مالک بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ وضو کر رہے تھے، اور ان کی پنڈلی پر ایک رگ تھی جس پر ”لِلّٰہ“ لکھا ہوا تھا، میں اسے دیکھنے لگا تو انہوں نے فرمایا: ”کیا دیکھ رہے ہو؟ یاد رکھو، اسے کسی لکھنے والے نے نہیں لکھا۔“