المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عمران الجوني، عن جندب باب: ابوعمران جونی کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1667
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثنا عَفَّانُ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا أَبُو عِمْرَانَ، عَنْ جُنْدُبٍ: " أَنَّ رَجُلًا آلَى أَنْ لَا يَغْفِرَ اللهُ لِفُلَانٍ فَأَوْحَى الله عَزَّ وَجَلَّ إِلَى نَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ إِلَى نَبِيٍّ: أَنَّهَا بِمَنْزِلَةِ الْخَطِيئَةِ فَلْيَسْتَقْبِلِ الْعَمَلَ "ترجمہ
ابوعمران بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ایک آدمی نے قسم کھائی کہ اللہ فلاں کو معاف نہیں کرے گا، تو اللہ عزوجل نے اپنے نبی ﷺ کی طرف - یا کسی پچھلے نبی کی طرف - وحی فرمائی کہ یہ قسم گناہ کے برابر ہے، تو اسے چاہیے کہ نئے سرے سے عمل شروع کرے۔