المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مالك بن نضلة الجشمي باب: سیدنا مالک بن نضلہ جشمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16667
حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَنَدِيُّ، ثنا أَبُو حُمَةَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الزُّبَيْدِيُّ، ثنا أَبُو قُرَّةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَآهُ سَيِّيءَ الْهَيْئَةَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَا لَكَ مَالٌ؟» ، قَالَ: قَالَ: بَلَى، قَالَ: «فَلْيُرَ عَلَيْكَ نِعْمَةُ اللهِ»ترجمہ
سیدنا مالک بن نضلہ جشمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوئے، آپ ﷺ نے انہیں بری حالت میں دیکھا تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس مال نہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اللہ کی نعمت تم پر ظاہر ہونی چاہیے۔“