❮
❯
حدیث نمبر: 16654
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا رَجَاءُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُذْرِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ، قَالَا: ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ بْنِ مَالِكِ بْنِ رَبِيعَةَ السَّلُولِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ شَهِدَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الشَّجَرَةِ، وَيَوْمَ الْهَدْيِ مَعْكُوفًا قَبْلَ أَنْ يَبْلُغَ مَحِلَّهُ، وَأَنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ مَا يَحْمِلُكَ عَلَى أَنْ تُدْخِلَ هَؤُلَاءِ عَلَيْنَا وَنَحْنُ كَارِهُونَ؟، فَقَالَ: «هَؤُلَاءِ خَيْرٌ مِنْكَ وَمِنْ أَجْدَادِكَ، يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ»
ترجمہ

یزید بن مالک رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا مالک بن ربیعہ ابومریم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ درخت (بیعتِ رضوان) کے دن اور اس دن حاضر تھے جب قربانی کا جانور اپنی جگہ پہنچنے سے پہلے روکا گیا، اور مشرکین میں سے ایک آدمی نے کہا: اے محمد! تمہیں کس چیز نے آمادہ کیا ہے کہ تم انہیں ہمارے ہاں داخل کرتے ہو حالانکہ ہم اسے ناپسند کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تم سے اور تمہارے آباء و اجداد سے بہتر ہیں، یہ اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اللہ ان سے راضی ہو چکا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 16654
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 275، حدیث 605