المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مالك بن التيهان أبو الهيثم الأنصاري " عقبي بدري لم يزل بالمدينة حتى توفي بها سنة عشرين، من أخباره " باب: سیدنا مالک بن تیہان، ابوالہیثم انصاری، رضی اللہ عنہ، عقبہ اور بدر میں شریک، مدینہ میں مقیم رہے یہاں تک کہ سن بیس ہجری میں وہیں وفات پائی؛ ان کے احوال میں سے
حدیث نمبر: 16612
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنَ الْأَوْسِ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ، أَبُو الْهَيْثَمِ بْنُ التَّيْهَانِ، وَهُوَ نَقِيبٌ، وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا، وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ بَايَعَ عَلَى الْإِسْلَامِ فِي الْعَقَبَةِ»ترجمہ
عروہ بیان کرتے ہیں: انصار میں سے عقبہ کی بیعت میں شریک ہونے والوں کے نام بیان کرتے ہوئے، پھر اوس میں سے بنو عبدالاشہل میں سے: ابوالہیثم بن التیہان، جو نقیب تھے، اور بدر میں بھی شریک ہوئے، اور یہ عقبہ کے موقع پر اسلام پر بیعت کرنے والے سب سے پہلے شخص تھے۔