المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن أبي عميرة المزني باب: سیدنا محمد بن ابی عمیرہ مزنی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16611
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ، ثنا أَبِي، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَمِيرَةَ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَوْ أَنَّ عَبْدًا جُرَّ عَلَى وَجْهِهِ مِنْ يَوْمِ وُلِدَ إِلَى يَوْمِ يَمُوتُ هَرَمًا فِي طَاعَةِ اللهِ لَحَقَّرَ ذَلِكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَوَدَّ أَنَّهُ يَزْدَادُ كَمَا يَزْدَادُ مِنَ الْأَجْرِ وَالثَّوَابِ»ترجمہ
سیدنا محمد بن ابی عمیرہ رضی اللہ عنہ، جو نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے تھے، فرماتے ہیں: ”اگر کوئی بندہ پیدائش کے دن سے بڑھاپے کی موت تک اللہ کی اطاعت میں اپنے چہرے کے بل گھسیٹا جاتا رہے، تب بھی وہ قیامت کے دن اسے حقیر سمجھے گا اور تمنا کرے گا کہ کاش اسے اور بڑھایا جاتا جیسے اجر و ثواب بڑھایا جاتا ہے۔“