المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن عبد الله بن جحش بن رياب الأسدي باب: سیدنا محمد بن عبداللہ بن جحش بن ریاب اسدی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16606
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنِي أَبُو كَثِيرٍ، مَوْلَى اللَّيْثِيِّينَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَحْشٍ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللهِ؟، قَالَ: «الْجَنَّةُ» ، فَلَمَّا وَلَّى، قَالَ: «إِلَّا الدِّينَ، سَارَّنِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ آنِفًا»ترجمہ
سیدنا محمد بن عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر میں اللہ کی راہ میں قتل کر دیا جاؤں تو (کیا ہوگا)؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جنت۔“ پھر جب وہ پیٹھ پھیر کر جانے لگا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”مگر قرض کے بغیر، ابھی ابھی جبریل علیہ السلام نے مجھ سے سرگوشی میں یہ بات کہی ہے۔“