حدیث نمبر: 16605
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثنا رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي كَثِيرٍ، مَوْلَى مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَحْشٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَحْشٍ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَوْ أَنَّ رَجُلًا قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللهِ ثُمَّ أُحْيِيَ ثُمَّ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللهِ ثُمَّ أُحْيِيَ لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ حَتَّى يُقْضَى عَنْهُ دَيْنُهُ، وَلَيْسَ ثَمَّةَ ذَهَبٌ وَلَا فِضَّةٌ، إِنَّمَا هِيَ الْحَسَنَاتُ وَالسَّيِّئَاتُ»
ترجمہ

سیدنا محمد بن عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اگر کوئی آدمی اللہ کی راہ میں قتل کیا جائے، پھر زندہ کیا جائے، پھر اللہ کی راہ میں قتل کیا جائے، پھر زندہ کیا جائے، تو وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا جب تک اس کا قرض ادا نہ کر دیا جائے، اور وہاں نہ سونا ہوگا نہ چاندی، بلکہ نیکیاں اور گناہ (کے بدلے چکائے جائیں گے)۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 16605
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 247، حدیث 556