المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن حاطب بن الحارث بن معمر بن حبيب بن وهب بن حذافة بن جمح بن عمرو بن هصص بن كعب بن لؤي الجمحي، وأمه فاطمة بنت المجلل بن عبد الله بن أبي قيس بن عبد ود بن نصر بن مالك بن حسل، هاجرت به أمه إلى أرض الحبشة باب: سیدنا محمد بن حاطب بن حارث بن معمر بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح بن عمرو بن ہصص بن کعب بن لؤی جمحی رضی اللہ عنہ، ان کی والدہ فاطمہ بنت مجلل بن عبداللہ بن ابی قیس بن عبد ود بن نصر بن مالک بن حسل تھیں، ان کی والدہ انہیں لے کر سرزمینِ حبشہ کی طرف ہجرت کر گئیں
حدیث نمبر: 16590
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا إِسْحَاقُ الْفَزَارِيُّ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ أَرْضًا ذَاتَ نَخْلٍ فَاخْرُجُوا» ، قَالَ: فَخَرَجَ حَاطِبٌ، وَجَعْفَرٌ فِي الْبَحْرِ قِبَلَ النَّجَاشِيِّ، فَوُلِدْتُ أَنَا فِي السَّفِينَةِترجمہ
ابو مالک اشجعی کہتے ہیں: میں محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا تھا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے کھجوروں والی ایک سرزمین دیکھی ہے، تم نکل جاؤ۔“ تو حاطب اور جعفر (بن ابی طالب) سمندر کے راستے نجاشی کی طرف نکلے، اور میں کشتی ہی میں پیدا ہوا۔