المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن صيفي الأنصاري باب: سیدنا محمد بن صیفی انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16580
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا خَالِدٌ، ثنا حُصَيْنٌ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ الْأَنْصَارِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ: «مَنْ كَانَ مِنْكُمْ طَعِمَ فَلْيُمْسِكْ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ طَعِمَ فَلْيَصُمْ» ، وَأَرْسَلَ إِلَى أَهْلِ الْعَرُوضِ فَأَمَرَهُمْ بِصَوْمِهِترجمہ
سیدنا محمد بن صیفی انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عاشوراء کے دن فرمایا: ”تم میں سے جس نے کچھ کھا لیا ہو وہ بقیہ دن رک جائے، اور جس نے نہ کھایا ہو وہ روزہ رکھے۔“ اور آپ ﷺ نے دیہاتی لوگوں کی طرف بھی پیغام بھیجا اور انہیں اس کے روزے کا حکم دیا۔