المعجم الكبير للطبراني
باب اللام— حرف لام سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وكيع بن حدس، ويقال عدس، عن أبي رزين باب: وکیع بن حدس، جنہیں عدس بھی کہا جاتا ہے، کی سیدنا ابورزین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16516
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ الْمَوْصِلِيُّ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ وَكِيعِ بْنِ حُدُسٍ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي رَزِينٍ وَهُوَ لَقِيطُ بْنُ عَامِرٍ، أَنَّهُ قَالَ: إِنَّا " كُنَّا نَذْبَحُ فِي رَجَبٍ ذَبَائِحَ فَنَأْكُلُ مِنْهَا وَنُطْعِمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا بَأْسَ بِذَلِكَ» ، وَقَالَ وَكِيعٌ: «لَا أَدَعُهَا أَبَدًا»ترجمہ
سیدنا ابو رزین رضی اللہ عنہ، جن کا نام لقیط بن عامر ہے، کہتے ہیں: ہم رجب میں جانور ذبح کیا کرتے تھے، پھر ان میں سے کھاتے اور کھلاتے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں۔“ اور وکیع (راوی) نے کہا: میں اسے کبھی نہیں چھوڑوں گا۔