المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما روى الحسن البصري، عن جندب بن عبد الله باب: حسن بصری کی سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، قَالَا: ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جُنْدُبٍ، ح وَحَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَقِيَ آدَمُ مُوسَى صَلَّى الله عَلَيْهِمَا، فَقَالَ مُوسَى: أَنْتَ آدَمُ الَّذِي خَلَقَكَ اللهُ بِيَدِهِ وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ وَأَسْجَدَ لَكَ مَلَائِكَتَهُ، ثُمَّ فَعَلْتَ مَا فَعَلْتَ فَأَخْرَجْتَ ذُرِّيَّتَكَ مِنَ الْجَنَّةِ؟ قَالَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ: أَنْتَ مُوسَى الَّذِي اصْطَفَاكَ اللهُ بِرِسَالَتِهِ وَكَلَّمَكَ وَقَرَّبَكَ نَجِيًّا؟ قَالَ: نَعَمْ، فَأَنَا أَقْدَمُ أَمِ الذِّكْرُ؟ قَالَ: بَلِ الذِّكْرُ "، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى»سیدنا جندب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”آدم علیہ السلام کی موسیٰ علیہ السلام سے ملاقات ہوئی، تو موسیٰ علیہ السلام نے کہا: کیا تم وہی آدم ہو جسے اللہ نے اپنے ہاتھ سے پیدا کیا، اپنی جنت میں بسایا اور اپنے فرشتوں سے تمہیں سجدہ کروایا، پھر تم نے وہ کر دکھایا جو کیا اور اپنی اولاد کو جنت سے نکلوا دیا؟ آدم علیہ السلام نے کہا: کیا تم وہی موسیٰ ہو جسے اللہ نے اپنی رسالت کے لیے چن لیا، تم سے کلام کیا اور تمہیں سرگوشی کے لیے قریب کیا؟ کہا: جی ہاں۔ تو کیا میں پہلے ہوں یا تقدیر (کا لکھا جانا)؟ کہا: بلکہ تقدیر۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پس آدم نے موسیٰ پر دلیل سے غلبہ پا لیا، پس آدم نے موسیٰ پر دلیل سے غلبہ پا لیا، پس آدم نے موسیٰ پر دلیل سے غلبہ پا لیا۔“