المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما روى الحسن البصري، عن جندب بن عبد الله باب: حسن بصری کی سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1649
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، قَالُوا: ثنا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يَحُولَنَّ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ مِلْءُ كَفٍّ مِنْ دَمٍ يُهْرِيقُهُ كَأَنَّمَا يَذْبَحُ دَجَاجَةً، كُلَّمَا تَقَدَّمَ لِبَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ حَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ، مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ لَا يُدْخِلَ بَطْنَهُ إِلَّا طَيِّبًا، فَإِنَّ أَوَّلَ مَا يُنْتِنُ مِنَ الْإِنْسَانِ بَطْنُهُ»ترجمہ
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو کہ ایک چلو خون بھی اسے جنت کے اور اس کے درمیان حائل نہ ہونے دے، جسے وہ اس طرح بہاتا ہے جیسے کوئی مرغی ذبح کرتا ہو، جب بھی وہ جنت کے کسی دروازے کی طرف بڑھے گا وہ خون اس کے اور اس کے درمیان حائل ہوجائے گا، تم میں سے جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو کہ اپنے پیٹ میں پاکیزہ چیز کے سوا کچھ داخل نہ کرے تو ایسا کرے، کیونکہ انسان میں سب سے پہلے اس کا پیٹ ہی بدبودار ہوتا ہے۔“