المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما روى الحسن البصري، عن جندب بن عبد الله باب: حسن بصری کی سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1651
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ثنا الْحَسَنُ، ثنا جُنْدُبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَجَلِيُّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " جُرِحَ رَجُلٌ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ جِرَاحًا فَجَزِعَ مِنْهُ فَأَخَذَ سِكِّينًا فَحَزَّ بِهَا يَدَهُ فَمَا رَقَأَ عَنْهُ الدَّمَ حَتَّى مَاتَ، فَقَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: عَبْدِي بَادَرَنِي نَفْسَهُ، حَرَّمْتُ عَلَيْكَ الْجَنَّةَ "ترجمہ
سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں میں ایک آدمی زخمی ہوا تو وہ اس سے گھبرا گیا، اس نے ایک چھری لے کر اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا، تو خون بند نہ ہوا یہاں تک کہ وہ مر گیا، تو اللہ عزوجل نے فرمایا: میرے بندے نے اپنی جان کے معاملے میں مجھ سے پہل کی، میں نے اس پر جنت حرام کر دی۔“