المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كليب بن شهاب بن محبوب الجرمي أبو عاصم باب: سیدنا کلیب بن شہاب بن محبوب جرمی، ابوعاصم، رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16497
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُقْبِلٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ وَهْبٍ الْكُوفِيُّ، ثنا قُطْبَةُ بْنُ الْعَلَاءِ الْغَنَوِيُّ، ثنا أَبِي الْعَلَاءِ بْنُ الْمِنْهَالِ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ الْجَرْمِيُّ، عَنْ أبِيهِ، أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ أَبِيهِ إِلَى جَنَازَةٍ شَهِدَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا غُلَامٌ أَعْقِلُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُحِبُّ اللهُ لِلْعَامِلِ إِذَا عَمِلَ أَنْ يُحْسِنَ»ترجمہ
عاصم بن کلیب جرمی اپنے والد کلیب سے روایت کرتے ہیں کہ وہ (کلیب) اپنے والد کے ساتھ ایک جنازے میں گئے جس میں نبی کریم ﷺ بھی حاضر تھے، (کلیب کہتے ہیں:) اور میں اس وقت سمجھدار لڑکا تھا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کو یہ بات پسند ہے کہ جب کوئی کام کرنے والا کوئی کام کرے تو اسے اچھی طرح کرے۔“