المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كليب بن حزن باب: سیدنا کلیب بن حزن رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16498
حَدَّثَنَا سَلَامَةُ بْنُ نَاهِضٍ الْمَقْدِسِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زُرَارَةَ الرَّقِّيُّ، ثنا يَعْلَى بْنُ الْأَشْدَقِ، عَنْ كُلَيْبِ بْنِ حَزْنٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَا قَوْمُ» اطْلُبُوا الْجَنَّةَ جَهْدَكُمْ، وَاهْرَبُوا مِنَ النَّارِ جَهْدَكُمْ، فَإِنَّ الْجَنَّةَ لَا يَنَامُ طَالِبُهَا، وَإِنَّ النَّارَ لَا يَنَامُ هَارِبُهَا، أَلَا إِنَّ الْآخِرَةَ الْيَوْمَ مُحَفَّفَةٌ بِالْمَكَارِهِ، وَإِنَّ الدُّنْيَا مُحَفَّفَةٌ بِالشَّهَوَاتِ "ترجمہ
سیدنا کلیب بن حزن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”اے میری قوم! پوری طاقت سے جنت کو طلب کرو اور پوری طاقت سے جہنم سے بھاگو، کیونکہ جنت کا طلب گار کبھی نہیں سوتا اور جہنم سے بھاگنے والا بھی کبھی نہیں سوتا۔ خبردار! آخرت آج ناپسندیدہ چیزوں سے گھری ہوئی ہے، اور دنیا خواہشات سے گھری ہوئی ہے۔“