المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الربيع بن كعب بن عجرة، عن أبيه باب: ربیع بن کعب بن عجرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 16378
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ النُّعْمَانِ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ دِهْقَانَ، حَدَّثَنِي الرَّبِيعُ بْنُ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنْ أبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «يَا فُلَانُ تَزَوَّجْتَ؟» ، فَقَالَ: لَا، فَقَالَ لِي: «تَزَوَّجْتَ؟» ، فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: «أَبِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا؟» ، قُلْتُ: لَا، بَلْ ثَيِّبًا، فَقَالَ: «فَهَلَّا بِكْرًا تَعَضُّهَا وَتَعَضُّكَ»ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے ربیع بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد نے کہا: میں نبی کریم ﷺ کے پاس تھا کہ آپ ﷺ نے (ایک صحابی سے) فرمایا: ”اے فلاں! کیا تم نے شادی کی؟“ اس نے کہا: نہیں۔ پھر مجھ سے فرمایا: ”کیا تم نے شادی کی؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کنواری سے یا شوہر دیدہ سے؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، بلکہ شوہر دیدہ سے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کنواری سے شادی کیوں نہ کی، جس کے ساتھ تم چھیڑ چھاڑ کرتے اور وہ تمہارے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتی؟“