المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عامر الشعبي، عن كعب بن عجرة باب: عامر شعبی کی سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةُ عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مِسْكِينِ بْنِ صَالِحٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ وَنَحْنُ سَبْعَةُ رَهْطٍ، أَرْبَعَةٌ مِنَ الْعَرَبِ وَثَلَاثَةٌ مِنَ الْمَوَالِي، فَجَلَسَ فَقَالَ: «أَتَدْرُونَ مَا قَالَ رَبُّكُمْ؟» ، قُلْنَا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: «مَنْ صَلَّى الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا وَلَمْ يَذَرْهَا اسْتِخْفَافًا بِهَا لَقِيَنِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَهُ عِنْدِي عَهْدٌ أُدْخِلَهُ بِهِ الْجَنَّةَ، وَمَنْ لَمْ يُصَلِّهَا لِوَقْتِهَا وَتَرَكَهَا اسْتِخْفَافًا بِهَا لَقِيَنِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَيْسَ لَهُ عِنْدِي عَهْدٌ إِنْ شِئْتُ عَذَّبْتُهُ وَإِنْ شِئْتُ غَفَرْتُ لَهُ»سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ مسجد میں ہماری طرف تشریف لائے، اس وقت ہم سات آدمی تھے، چار عرب اور تین موالی میں سے، تو آپ ﷺ بیٹھ گئے اور فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے تمہارے رب نے کیا فرمایا؟“ ہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو نماز کو اس کے وقت پر پڑھے اور اس کے حق میں کوتاہی برتتے ہوئے اسے نہ چھوڑے، وہ قیامت کے دن مجھ سے اس حال میں ملے گا کہ اس کے لیے میرے پاس ایک عہد ہو گا جس کی بنا پر میں اسے جنت میں داخل کروں گا۔ اور جو اسے اس کے وقت پر نہ پڑھے اور اس کے حق میں کوتاہی برتتے ہوئے اسے چھوڑ دے، وہ قیامت کے دن مجھ سے اس حال میں ملے گا کہ اس کے لیے میرے پاس کوئی عہد نہیں ہو گا، اگر میں چاہوں تو اسے عذاب دوں اور اگر چاہوں تو اسے بخش دوں۔“