حدیث نمبر: 1636
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ عَامِرٍ - وَرُبَّمَا، قَالَ إِسْمَاعِيلَ بَعْضُ أَصْحَابِنَا -، عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِي اللهُ عَنْهُ، قَالَ: «أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ، بِحُبِّ الْمَسَاكِينِ، وَأَنْ أَدْنُوَ مِنْهُمْ، وَأَنْ أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلُ مِنِّي، وَلَا أَنْظُرُ إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقِي، وَأَنْ أَصِلَ رَحِمِي، وَإِنْ جَفَانِي، وَأَنْ أُكْثِرَ مِنْ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، وَأَنْ أَتَكَلَّمَ بِمُرِّ الْحَقِّ، وَلَا تَأْخُذُنِي فِي اللهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ، وَأَنْ لَا أَسْأَلَ النَّاسَ شَيْئًا»
ترجمہ

عامر بیان کرتے ہیں - یا اسماعیل کبھی کہتے کہ ہمارے کسی ساتھی نے بیان کیا - سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے، کہ انہوں نے فرمایا: ”میرے خلیل ﷺ نے مجھے سات باتوں کی وصیت فرمائی: مسکینوں سے محبت رکھوں اور ان کے قریب رہوں، اپنے سے کم تر کی طرف دیکھوں اور اپنے سے بلند تر کی طرف نہ دیکھوں، اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کروں اگرچہ وہ مجھ سے بے رخی برتیں، کثرت سے لا حول ولا قوۃ الا باللہ کہوں، کڑوا سچ بولوں اور اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت مجھے نہ روکے، اور یہ کہ میں لوگوں سے کچھ نہ مانگوں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1636
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 156، حدیث 1649