المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب: ومن غرائب مسند أبي ذر رحمه الله باب: ابوذر رضی اللہ عنہ کی مسند کی نادر روایات
حدیث نمبر: 1634
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ فِطْرٍ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: تَرَكْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَا طَائِرٌ يُقَلِّبُ جَنَاحَيْهِ فِي الْهَوَاءِ، إِلَّا وَهُوَ يُذَكِّرُنَا مِنْهُ عِلْمًا، قَالَ: فَقَالَ: صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا بَقِيَ شَيْءٌ يُقَرِّبُ مِنَ الْجَنَّةِ، ويُبَاعِدُ مِنَ النَّارِ، إِلَّا وَقَدْ بُيِّنَ لَكُمْ»ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ﷺ کو اس حال میں چھوڑا کہ ہوا میں پر پھڑپھڑاتا کوئی پرندہ ایسا نہ تھا جس کے بارے میں آپ ﷺ نے ہمیں کچھ علم کی بات نہ بتائی ہو، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی چیز باقی نہیں بچی جو جنت کے قریب کرتی ہو یا جہنم سے دور کرتی ہو مگر وہ تمہارے لیے بیان کر دی گئی ہے۔“